روسی فوج کا انخلاء: درجنوں قصبات پر یوکرین کا دوبارہ قبضہ
👁️ 23 بار دیکھا گیا
روسی فوج کا انخلاء: درجنوں قصبات پر یوکرین کا دوبارہ قبضہ
کیف + ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی) یوکرینی فوج نے جنوبی یوکرین میں روسی افواج کے انخلاء کے بعد بارودی سرنگوں سے بھری درجنوں بستیوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ ماسکو نے ایک روز قبل خیرسون صوبے سے اپنی افواج کو پیچھے ہٹا لینے کا اعلان کیا تھا۔
یوکرینی فوج کے ایک تجزیہ کار اور میڈیا مبصر نے کہا کہ جمعرات کی رات کو ہی اس بات کے اشارے ملے تھے کہ یوکرین کی افواج دریائے دنیپرو کے کنارے واقع اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بندرگاہی شہر خیرسون کے قریب پہنچ رہی ہے۔
یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ روسی افواج کے خیرسون شہر سے نکلنے میں کم از کم ایک ہفتہ لگ جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں روس کی اب بھی 40000 افواج ہیں اور انٹلیجنس رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی فورسز شہر کے اندر اور اس کے اطراف میں موجود ہیں۔
روس نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ ڈینپرو کے مغربی علاقے، جس میں خیرسون بھی شامل ہے، سے اپنی فوج واپس نکال لے گا۔
خیرسون واحد علاقائی دارالحکومت ہے، جس پر فروری میں یوکرین پر فوجی کارروائی کے بعد ماسکو پوری طرح قبضہ کر پایا تھا۔
فروری میں حملے کے بعد سے تیسرا انخلاء
فروری میں فوجی حملے کے بعد سے یہ روسی فوج کا یوکرین سے تیسرا انخلاء ہے۔ مارچ میں یوکرینی فوج کی ایک چھوٹے دستے نے روسی افواج کو شمال میں دارالحکومت کییف پر قبضہ کرنے سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد ستمبر میں یوکرینی فوج نے خارکیف کے شمال مشرقی علاقے سے روسی قابض فورسز کو نکال باہر کیا تھا۔
خیرسون ان چار صوبوں میں سے ایک ہے جسے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ستمبر کے اواخر میں روس کے ساتھ الحاق کر لینے کا دعویٰ کیا تھا حالانکہ بیشتر ممالک نے اسے غیر قانونی قرار دیا تھا۔
یوکرین کے فوجی تجزیہ کار یوری بوتوسوف نے میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر لکھا کہ خیرسون شہر، یوکرین کے توپ خانے کے رینج میں تھا اور قریب ترین یوکرائنی جاسوسی گشت شہر سے 18 کلومیٹر سے بھی کم دوری پر تھا۔
انہوں نے کہا، “یوکرائنی فورسز پسپا ہونے والی دشمن کے کندھوں پر سوار ہوکر خیرسون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ دریائی گزرگاہوں کے ایسے علاقے میں جہاں روسی افواج مرکوز ہیں، لڑائی شروع ہو رہی ہے۔”
روئٹرز میدان جنگ کی صورت حال کے حوالے سے اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکا۔
بارودی سرنگوں کی بھرمار
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کی رات کو ایک ویڈیو تقریر میں بتایا کہ یوکرینی افواج نے 14 بستیوں کو آزاد کرا لیا ہے اور جنوب کی سمت آگے بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج ہزاروں کی تعداد میں بارودی سرنگیں اور بم اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ ماہرین ان کی تلاش اور انہیں ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً 170000 مربع کلومیٹر رقبے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنا باقی ہے۔ ان میں وہ مقامات بھی شامل ہیں جہاں ابھی لڑائی چل رہی ہے اور “جہاں دشمن پسپا ہوکر پیچھے لوٹنے سے قبل بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے، جیسا کہ انہوں نے خیرسون میں کیا۔”
خیرسون میں یوکرین کے مقرر کردہ گورنر یاروسلاف یانوسیوچ کا کہنا تھا، “روسی فوج عوامی ساز و سامان اپنے ساتھ لے گئے، بجلی کی لائنوں کو تباہ کر دیا اور اپنے پیچھے ایک جال چھوڑ جانا چاہتے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8849 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C