زابل: طالبان نے ملا عمر کی خفیہ قبر کی دنیا کیلئے نشاندہی کردی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
زابل: طالبان نے ملا عمر کی خفیہ قبر کی دنیا کیلئے نشاندہی کردی
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی خفیہ قبر کی نشاندہی کردی گئی۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری اطلاعاتی پیغام میں کہا گیا کہ، “ مرحوم امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد رحمۃ اللہ علیہ کی قبر مبارک پر نقاب کشائی کی گئی۔ وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان نے ضلع زابل سوری کے علاقے عمرزو میں امیر المومنین کے مزار پر حاضری دی۔“
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ”وہاں (ملا عمر کے مقبرے) پر قرآن پاک ختم کیا گیا اور شہریوں سے کہا گیا کہ وہ ختم کر کے ملا صاحب مرحوم کے لیے دعا کریں۔“
ترجمان طالبان کے مطابق ملا عمر کی قبر صوبہ زابل کے ضلع عمرزو میں سوری میں ہے۔
د مرحوم امیرالمؤمنین ملا محمدعمر مجاهد (رح) قبر دیولړ مراسمو په ترڅ کې ښکاره شو.
د ا.ا. ا. رئيس الوزراء او د کابینې غړي د زابل سوري ولسوالۍ عمرزو سیمې کې د امیرالمؤمنین زیارت ته تللي وو.
هلته دقرآن کریم ختم وشو او له هیوادوالو وغوښټل شول چې مرحوم ملا صاحب پسې ختمونه او دعا وکړي. pic.twitter.com/CkwbNRXnn6— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 6, 2022
ملا عمر کے بیٹے کا دعویٰ ہے کہ ملا عمر کا انتقال 2013 میں زابل میں بیماری ہیپاٹائٹس سی کے باعث ہوا تھا۔
باختر خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملا محمد عمر مجاہد کو ضلع سوری کے گاؤں عمرزئی کے قریب ایک صحرا میں سپرد خاک کیا گیا۔
ایجنسی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند، قائم مقام وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد، قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور کئی دیگر رہنما اور ملا عمر کے خاندان کے افراد نے ان کی قبر پر حاضری دی اور ان کے لیے دعا کی۔
ملا عمر 1950 میں جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع خاکریز میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق ہوتک قبیلے سے تھا۔
اپنے والد مولوی غلام نبی کی وفات کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ صوبہ ارزگان کے ضلع دہراود منتقل ہو گئے۔
ملا عمر کو 1994 میں طالبان تحریک کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے 1996 سے 2001 تک ملک کی قیادت کی لیکن امریکی حملے کے بعد وہ روپوش ہو گئے۔
ملا عمر کی بین الاقوامی تلاش کے باوجود، جو 10 سال سے زیادہ جاری رہی، وہ کبھی نہیں مل سکے۔
ان کا انتقال 2013 میں ہوا لیکن ان کی موت کی تصدیق 2015 میں ہی ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C