سویڈن میں ایک ماہ سے لاپتہ پاکستانی صحافی ساجد حسین بلوچ کا سراغ نہ لگ سکا
👁️ 62 بار دیکھا گیا
سویڈن میں ایک ماہ سے لاپتہ پاکستانی صحافی ساجد حسین بلوچ کا سراغ نہ لگ سکا
اسٹاک ہوم (ڈیلی اردو) پاکستانی صحافی ساجد حسین بلوچ سویڈن میں حیران کن طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں اور اب تک ان کی کوئی خبر نہیں۔ سویڈش حکومت کو اس معاملے پر عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔
ساجد حسین بلوچ رواں برس دو مارچ کو سویڈن کے شہر اُپسالا کی جانب جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافی سویڈن میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرنے کے دوران اپنے ملک میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور سماجی نا انصافیوں پر مضمون تحریر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔
سویڈن میں وہ آخری مرتبہ اس وقت دیکھے گئے تھے جب وہ اپنے نئے اپارٹمنٹ کی کنجی لینے کے لیے سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم سے اُپسالا جانے کے لیے ریل گاڑی پر سوار ہوئے تھے۔ وہ کہاں اور کن حالات میں غائب ہوئے، اس کی کوئی اور کسی قسم کی تفصیل دستیاب نہیں۔ سویڈش پولیس اپنا تفتیشی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
ساجد حسین بلوچ کے لاپتہ ہونے کی شکایت سویڈیش پولیس نے اگلے دن یعنی تین مارچ کو درج کی تھی۔ شکایت کے اندراج کے بعد پولیس نے اپنا معمول کا تفتیشی عمل شروع کر رکھا ہے۔ اس میں اب تک کتنی پیش رفت ہوئی ہے یا جو شواہد جمع ہو چکے ہیں، ان کے بارے میں پولیس نے معلومات عام نہیں کی ہیں۔
ساجد حسین بلوچ کا حیرن کن انداز میں لاپتہ ہو جانا ایک معمے کی صورت اختیار کر چکا ہے اور اس مناسبت سے چھائی ہوئی تاریکی میں روشنی کی معمولی سی کرن بھی دکھائی نہیں دے رہی۔ اس معمے میں پیش رفت نہ ہونے پر سویڈش حکام کو انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافت کے بین الاقوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
پیرس میں قائم صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز اس معاملے پر خاص طور پر نگاہ رکھی ہوئے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C