شمالی شام اور عراق کے بعض علاقوں پر ترکی کے فضائی حملے
👁️ 27 بار دیکھا گیا
شمالی شام اور عراق کے بعض علاقوں پر ترکی کے فضائی حملے
انقرہ (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے/ایل یو ایس اے) جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی نے شمالی شام اور عراق میں کرد چوکیوں اور شام کے فوجی ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس میں دو درجن سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز اور جنگ مانیٹرنگ کرنے والے ایک ادارے نے بتایا کہ ہفتے کے اواخر میں ترکی کی فضائیہ نے شمالی شام اور عراق کے متعدد قصبوں کو نشانہ بنایا۔
‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کی اطلاعات کے مطابق کوبانی اور حلب کے دیہی علاقوں میں کردوں کے زیر قیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے زیر کنٹرول علاقوں پر تقریباً 25 فضائی حملے کیے گئے۔
حملوں کے بارے میں ہمیں مزید کیا معلوم ہے؟
برطانیہ میں مقیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق اس حملے میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور فضائی حملوں میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز سمیت شامی فوج کے دستوں کے کم از کم 31 افراد ہلاک ہوئے۔
جنگ کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کم از کم 40 افراد زخمی یا پھر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
شامی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی حلب کے دیہی علاقوں اور صوبہ حسقہ میں ”متعدد” شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل شام کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی کہ حملوں میں اس کے تین فوجی مارے گئے۔
ادھر عراق میں کرد حکام نے بتایا ہے کہ 25 فضائی حملوں میں عسکریت پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے وابستہ کم از کم 32 جنگجو مارے گئے۔
اس کے بعد ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ اس کے فضائی حملوں میں ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے عسکریت پسند ترکی پر حملے کرتے ہیں۔
استنبول بم دھماکے کا رد عمل، ترکی
گزشتہ ہفتے ترکی کے شہر استنبول کے وسط میں ایک ہلاکت خیز بم دھماکہ ہوا تھا اور انقرہ نے اس کا الزام عسکریت پسند ممنوعہ تنظیم کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا تھا۔ اسی کے چند روز بعد ترکی نے یہ فضائی حملے کیے۔ حالانکہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے اس دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا۔
ترک وزارت دفاع نے اتوار کی صبح اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: ”اب حساب کتاب کی گھڑی آن پہنچی ہے۔” اس ٹویٹ کے ساتھ ہی رات کے آپریشن کے لیے پرواز کرنے والے طیارے کی تصویر لگائی گئی ہے، تاہم جگہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
وزیر دفاع حلوسی آکار نے مزید کوئی تفصیلات بتائے ہوئے بغیر بس اتنا دعویٰ کیا کہ حملوں نے ”دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد ہیڈ کوارٹر” کو تباہ کر دیا ہے۔
ترکی ‘کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس’ (وائی پی جی) کو ایس ڈی ایف کا ہی ایک اہم جز سمجھتا ہے اور اسے پی کے کے کی ہی ایک توسیع شدہ یونٹ مانتا ہے۔
ادھر ایس ڈی ایف کے سربراہ مظلوم عبدی نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ان فضائی حملوں سے پورے خطے کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ بمباری کسی بھی فریق کے حق میں نہیں ہے۔ ہم کسی بھی بڑی تباہی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اگر جنگ چھڑ گئی تو سبھی متاثر ہوں گے۔”
ایس ڈی ایف کے ترجمان فرہاد شامی نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اس میں گنجان آبادی والے وہ دو گاؤں بھی شامل ہیں، جس میں بے گھر ہونے والے افراد رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بمباری کے نتیجے میں ”ہلاکتیں ہونے کے ساتھ زخمی بھی ہوئے ہیں۔”
انہوں نے مزید لکھا: ”کوبانی وہ شہر ہے، جس نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو شکست دی تھی، ترکی نے اسے اپنے طیاروں کی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
ترکی نے سن 2016 کے بعد سے اب تک شام کے اندر سرحد پار سے تین بڑے آپریشن کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2245 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C