صومالیہ: دہشت گرد گروہ الشباب کے شدت پسند کون ہیں؟
👁️ 26 بار دیکھا گیا
صومالیہ: دہشت گرد گروہ الشباب کے شدت پسند کون ہیں؟
موغادیشو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حالیہ دوہرے خودکش بم حملوں میں سو سے زائد افراد کی موت نے عالمی برادری پر ایک بار پھر واضح کر دیا کہ صومالیہ کو جس مسلسل خونریزی کا سامنا ہے، وہ افریقہ میں جاری سب سے جان لیوا تنازعات میں سے ایک ہے۔
صومالیہ کو براعظم افریقہ کی جس ہلاکت خیز شورش کا سامنا ہے، اس میں سرگرم شدت پسند کون ہیں اور وہ اپنی دہشت گردی سے کیا مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ‘الاتحاد الاسلامی‘ AIAI یا ‘یونٹی آف اسلام‘ ایک عسکریت پسند سلفی گروہ ہے، الشباب کا پیش رو گروپ۔ 1990ء کی دہائی میں اس کے بہت سے رہنما سامنے آئے تھے۔
الشباب کا لفظی معنی ہے”نوجوان‘‘ اور اس گروپ کا مقصد صومالیہ میں شرعی قانون کی سخت ترین شکل رائج کرنا۔ یہی گروپ ماضی میں مبینہ زناکاروں اور چوروں کو سرعام سنگسار کرنے اور ہاتھ کاٹ دینے جیسی سزائیں دیتا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اسی گروپ نے مردوں کے داڑھی منڈوانے اور موسیقی اور سنیما جیسی تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ ”الاتحاد الاسلامی‘‘ AIAI کے اندر پھوٹ پڑنے اور تقسیم کے نتیجے میں الشباب نے خود کو اسلامی کورٹس یونین ICU سے وابستہ کر لیا۔1991ء میں جنوبی صومالیہ میں محمد سیاد بری کی حکومت کے خاتمے کے بعد علاقائی اور قبیلہ پر مبنی اسلامی عدالتوں کی اس فیڈریشن کا قیام 2004 ء میں وجود میں آیا۔ اس کا مقصد امن اور استحکام لانا تھا۔
جون 2006 ء میں، الشباب اور آئی سی یو نے دارالحکومت موغادیشو کا کنٹرول حاصل کر لیا، جس کے ساتھ اس کے پڑوسی ملک ایتھوپیا میں پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔ اسی سال یعنی 2006ء دسمبر میں، ایتھوپیا نے جو کہ بنیادی طور پر آرتھوڈوکس مسیحی ملک ہے، صومالیہ میں فوج بھیجی اور ICU کو بے دخل کر دیا۔
بنیاد پرست الشباب گروپ
الشباب کے اُبھرنے کے بارے میں بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ ایتھوپیا کی صومالیہ میں فوجی مداخلت رہی ہے تاہم ایتھوپیا حکومت کا دعویٰ رہا ہے کہ اُس کا یہ آپریشن ضروری تھا اور امریکہ اور افریقی یونین نے اس مشن کی حمایت کی۔
جنوب کی طرف دھکیلے جانے والے، الشباب گروپ نے اسلام کے ایک انتہائی کٹر اور بنیاد پرست نظریے کی توثیق کرتے ہوئے اسلامی کورٹس یونین ICU سے بھی زیادہ کٹر نظریاتی موقف اختیار کیا۔
دوہزار چھ سے دو ہزار آٹھ کے درمیان الشباب نے صومالیہ کی عبوری وفاقی حکومت (TFG) کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہزاروں جنگجوؤں کو بھرتی کیا۔ اس دوران باغی گروپ نے اسامہ بن لادن کے القاعدہ نیٹ ورک کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔
گھات لگا کر کیے جانے والے مہلک حملے
الشباب نے صومالیہ کی TFG اور ایتھوپیا کی افواج کے خلاف بمباری اور حملے کی مہم شروع کی۔ اس گروپ کی طرف سے کیے جانے والے اندھا دھند حملوں میں عام شہریوں، صحافیوں اور بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ الشباب نے افریقی یونین کی امن فوج (AMISOM) پر بھی حملے کیے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2007 ء میں ان امن دستوں کی تعیناتی کی اجازت دی تھی۔’الشباب نے القاعدہ سے وابستگی کا اعلان کر دیا‘
امریکہ نے الشباب کے ایک سابق رہنما عدن ہاشی فرح کو 2008 ء میں اور احمد عبدی گوڈانےکو 2014ء میں ہلاک کر دیا تھا تاہم ان ہلاکتوں کا اس تنازعے پر بہت کم اثر ہوا۔
الشباب کے رہنما مختار روبو، جسے ابو منصور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بعد میں نظریاتی اختلافات کے سبب گروپ سے الگ ہو گئے تھے۔ تاہم 2022ء میں صومالیہ نے روبو کو وزیر مذہبی امور مقرر کیا تھا۔
دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا
2008 ء فروری میں امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے الشباب کو ایک ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا۔ اس کے بعد الشباب کی قیادت نے 2012 ء میں باضابطہ طور پر القاعدہ سے وفاداری کا عہد کیا۔ الشباب نے 2010 ء میں صومالیہ سے باہر اپنا پہلا حملہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں کیا تھا، جس میں 74 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
2013 ء میں، عسکریت پسند گروپ نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ایک شاپنگ مال پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد 2015 ء میں الشباب نے گاریسا کی ایک یونیورسٹی میں طلباء پر حملہ کیا تھا جس میں 148 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ الشباب گروپ صومالیہ میں باقاعدگی سے حملے کرتا رہتا ہے۔
اکتوبر 2017ء میں، موغادیشو کو بدترین دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ٹرک بم دھماکوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے ان دھماکوں کا الزام الشباب پر عائد کیا حالانکہ اس گروپ نے کبھی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
آمدنی کے ذرائع
ماہرین کے خیال میں الشباب آمدنی کے مختلف ذرائع سے فائدہ اُٹھاتا رہا ہے جس میں کاروبار، کسانوں اور امدادی تنظیموں سے بھتہ وصول کرنا شامل رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے 2012 ء میں صومالیہ کے چارکول کی برآمدات پر پابندی عائد کی تھی تاہم اس کے باوجود، الشباب نے دھوکہ دہی کا ایک بڑا طریقہ اپنایا، جس میں چار کول کی غیر قانونی تجارت پر چیک پوائنٹ ٹیکسیشن کے ذریعے سالانہ لاکھوں ڈالر سالانہ کمائے۔ یہ گروپ کینیا کی سرحد کے پار چینی اسمگل کرکے بھی پیسہ کماتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق، الشباب نے 2019 ء میں جنگجوؤں، ہتھیاروں اور انٹیلی جینس پر 21 ملین ڈالر (21 ملین یورو) سے زیادہ خرچ کیے، اور اس طرح اس دہشت گرد گروپ کے بجٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3485 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C