فیصل آباد: بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
👁️ 74 بار دیکھا گیا
فیصل آباد: بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
فیصل آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 سالہ بچے کتام علی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان سمیت 4 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ کتام علی کو قتل کرنے والے ملزمان عمیر اور غلام عباس کو مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لیجایا جارہا تھا کہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب انکے نامعلوم 5 مسلح ساتھیوں نے گرفتار ملزمان کو چھڑوانے کیلئے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔
5 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار
10.04.2020کو نامعلوم ملزمان نے 5 سالہ کتام علی کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے شک گزرنے پر جب محلہ دارعمر اور غلام عباس کو شامل تفتیش کیا تو انہوں نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا اور بچے کی نعش سیم نالہ باوا چک سے برآمد کروادی pic.twitter.com/6hF80MErcA— Faisalabad Police (@fsdpolice) April 22, 2020
اسی دوران دو طرفہ فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں گرفتار ملزم عمیر، غلام عباس اور دو حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
ہم اگر آج بھی مجرم کا سر نہ کچلیں گے
ہم اپنے شہر کی تقدیر کیسے بدلیں گے pic.twitter.com/Y5IhuEmk0w— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 23, 2020
شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ ننھے پھولوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دینا چاہئے۔
پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کمسن بچوں سے زیادتی، ڈکیتی، چوری، اور راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C