11/April/2020

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دوسرا مقدمہ درج

👁️ 61 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دوسرا مقدمہ درج

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دوسرا مقدمہ درج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے نماز کے اجتماع پر پابندی کے باوجود نماز جمعہ کی امامت کرنے پر لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف ایج اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لال مسجد سے وابستہ مدرسہ جامعہ حفصہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز امامت کر رہے ہیں اور ان کے پیچھے لوگوں کی بڑی تعداد نماز ادا کر رہی ہے۔

https://twitter.com/JamiaHafsaUR/status/1248651385568190466?s=19

باجماعت نماز سے قبل انہوں نے لوگوں کو ‘صفوں کے درمیان خلا نہ رکھنے’ کی بھی ہدایت کی، جو نماز جمعہ کے لیے حکومتی ہدایات کے خلاف ہے۔

ایس پی سٹی سرفراز وِرک نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف آبپارہ تھانے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انتظامیہ کے حکم پر ایف آئی آر ‘سیل’ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف گزشتہ نماز جمعہ میں بھی لوگوں کو لال مسجد میں جمع کرنے کے باعث مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C