مردان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک، دو اہلکاروں سمیت 7 زخمی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک، دو اہلکاروں سمیت 7 زخمی
مردان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بائی میں جلالہ پل کے قریب پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد ہلاک اور دو اہلکاروں سمیت 7 زخمی ہوگئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) خالد خان نے صحافیوں کو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’نامعلوم دہشت گردوں‘ نے تخت بھائی کے علاقے میں جلالہ پل کے قریب ڈیوائس نصب کی تھی اور اسے اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب پولیس گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا، رکشے میں سوار 3 افراد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
خالد خان کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کردیا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال تخت بھائی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔
مردان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور باربر آفریدی نے ڈان کو بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔
ڈی پی او مردان کے مطابق یہ ہدف کو نشانہ بنانے والا دھماکہ تھا، عموما ایسے بلاسٹ میں پولیس یا کسی وی آئی ہی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ڈی پی او مردان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کے آس پاس افغان کیمپ موجود ہیں جہاں سے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار افسوس اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی دھماکے کی مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2206 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C