15/April/2020

نوشہرو فیروز: پڈعیدن میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشہرو فیروز: پڈعیدن میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

نوشہرو فیروز: پڈعیدن میں 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

نوشہرو فیروز (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر پڈعیدن کے نواحی علاقے دریا خان مری میں 16 سال کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جسے ملزمان  بیہوشی کی حالت میں بھینسوں کے باڑے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ 

دریا خان مری کی پولیس کے مطابق ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد اسے بیہوشی کی حالت میں بھینسوں کے باڑے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے متاثرہ لڑکی کو رورل ہیلتھ سینٹر سے فرسٹ ایڈ کے بعد میڈیکل کے لیے نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے میری بیٹی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 ایس ایچ او دریا خان مری اشرف میمن نے لڑکی کی ماں کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C