ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
👁️ 21 بار دیکھا گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
سڈنی (ڈیلی اردو/وی او اے) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالی فائی کر لیا ہے۔
Ruthless Pakistan qualify for first T20 World Cup final in 13 years
Read more: https://t.co/HahHQN3RNz#WeHaveWeWill | #T20WorldCup
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 9, 2022
سڈنی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شان دار نصف سینچریاں اسکور کر کے جیت کی راہ ہموار کی۔
دونوں اوپنرز نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا خوب جواب دیا اور پاکستان کے لیے ایک مرتبہ پھر سینچری پارٹنر شپ قائم کی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
محمد رضوان نے 43 گیندوں پر 57 جب کہ بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ پاکستان کا اسکور جب 105 ہوا تو بابر اعظم سامنے کی جانب چھکا لگانے کی کوشش میں ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ڈیرل مچل کو کیچ تھما بیٹھے۔
بابر کے بعد پاکستان کے اُبھرتے ہوئے جارح مزاج بلے باز محمد حارث کریز پر آئے اور محمد رضوان کے ساتھ مل کر اُنہوں نے پاکستان کو جیت کے مزید قریب پہنچا دیا۔
محمد حارث 26 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن اس وقت تک پاکستان کامیابی کے بہت قریب پہنچ چکا تھا۔ شان مسعود نے ٹرینٹ بولٹ کے اوور میں وننگ شاٹ لگا کر پاکستان کو تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔
Scenes at the SCG ????????#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #NZvPAK pic.twitter.com/r15qUjVyFX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2022
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیم سن اور ڈیرل مچل کی شان دار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم 152 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
کین ولیم سن نے 42 گیندوں پر 46 جب کہ ڈیرل مچل نے 35 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آٖفریدی سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی کامیابی کے بعد اب جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم اس کا مقابلہ کرے گی۔
پاکستان کی ٹیم تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ 2007 میں اس ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
سن 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
5️⃣7️⃣ off 4️⃣3️⃣ balls ????@iMRizwanPak – player of the match in the semi-final win ????#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #NZvPAK pic.twitter.com/RRqZbGyEHA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2022
پاکستان کی فائنل تک رسائی کا دلچسپ سفر
پاکستان کے لیے اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ میلبرن میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو میچ کی آخری گیند پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس کے بعد دوسرے میچ میں زمبابوے نے بھی پاکستان کو ایک رن سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بہت کم ہو گئے تھے۔
لیکن ٹیم پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس درج کیے اس کے بعد سڈنی میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد ایک بار پھر پاکستان کو اگر مگر کی صورتِ حال کا سامنا تھا۔
سپر 12 مرحلے کے آخری روز اتوار کا دن پاکستان کے لیے سپر سنڈے ثابت ہوا اور نیدرلینڈز نے حیران کن طور پر جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کا دروازہ کھول دیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالی فائی کر لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 470 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8871 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4656 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2489 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1933 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C