پاراچنار: ایف سی گراونڈ میں 27ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد، بریگیڈیئر کو سلامی
👁️ 23 بار دیکھا گیا
پاراچنار: ایف سی گراونڈ میں 27ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد، بریگیڈیئر کو سلامی
پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار کے ایف سی گراونڈ میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منقعد ہوئی، پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے تربیت پانے والے 267 جوانوں سے حلف لیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین، سول انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں فرنٹئر کور (ایف سی) کے ستائیسویں بیچ میں مزید 267 جوانوں نے شمولیت کے بعد تربیت حاصل کی، اس موقع پر ایف سی گراونڈ میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کرم ملیشیاء کے کمانڈنٹ کرنل جمیل الرحمٰن سمیت سول و فوجی حکام، قبائلی عمائدین اور سول انتظامیہ کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا کہ فرنٹیئر کور کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور فرنٹئیر کور کے جوان مغربی سرحدات کی حفاظت کی ذمہ داری بطریق احسن ادا کررہی ہے اور فرنٹیئر کور کی قربانیوں کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں فرنٹیئر کور کا کردار لائق تحسین ہے اور انشاء اللہ یہ جوان تربیت حاصل کرنے کے بعد ملک و قوم کی بہترین طریقے سے حفاظت پر مامور ہونگے۔
بعد ازاں مہمان خصوصی بریگیڈیئر نجف عباس نے کمانڈنٹ فرنٹئر کور ضلع کرم کے کرنل جمیل الرحمٰن کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا اور تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تربیت حاصل کرنے والے ریکروٹس سلامی کے چبوترے سے گزرے اور مہمان خصوصی کو سلامی دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C