پاکستان میں کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق، طورخم سرحد عارضی طور پر کھل گئی
👁️ 171 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق، طورخم سرحد عارضی طور پر کھل گئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3277 ہو گئی ہے جبکہ 50 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت مریضوں کی تعداد 493، ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں یہ تعداد 881 ہے۔ خیبرپختونخوا 405 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں191 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔
ڈیلی اردو کے مطابق گلگت بلتستان میں 210 اور آزاد کشمیر میں 15 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 257 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 15، پنجاب 15، خیبرپختونخوا 16، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ این کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے61 فیصد مریض بیرون ملک سے آئے اور 39 فیصد مقامی ہیں۔
ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 323 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں17879 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
ادھر پاکستان نے پاک افغان طورخم سرحد کو چار روز کے لیے جزوی طور پر کھول دیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم سرحد کھولی گئی ہے جو 9 اپریل تک کھلی رہے گی۔
پالیسی کے تحت یومیہ صرف ایک ہزار افغان شہری سرحد پار کر کے افغانستان جاسکیں گے۔ سرحدی گزر گاہ پر صبح چھ بجے سے افغان شہریوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
سرحد کی جزوی بحالی سے صرف وہ افغان شہری مستفید ہوسکتے ہیں جو لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنس گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C