پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 21 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 166 ہوگئی
👁️ 78 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 21 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 166 ہوگئی
پشاور (ڈیلی اردو) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی ہے۔
ملک میں ہونے والی 166 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 60 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 55، پنجاب 41، بلوچستان 5، گلگت 3 اور اسلام آباد میں 2 ہلاکت ہوچکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3649 اور سندھ میں 2355 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 1137، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 257، آزاد کشمیر 48 جب کہ اسلام آباد سے 171 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 10 اموات ہوئی ہیں جو کہ ایک دن میں صوبے میں اموات کی اب تک سب سے بڑی تعداد ہے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 18 اپریل کو خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 60 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ مجموعی تعداد 1137 ہوگئی ہے۔ صوبے میں اب تک 226 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے اعداد و شمار کے ساتھ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7993 ہوگئی ہے جبکہ اموات بھی 166 تک پہنچ گئی ہیں۔ ملک بھر میں اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1868 ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C