چین: کورونا وائرس کے باعث ووہان میں شیاؤمی کا بند ہیڈکوارٹر کھول دیا گیا
👁️ 133 بار دیکھا گیا
چین: کورونا وائرس کے باعث ووہان میں شیاؤمی کا بند ہیڈکوارٹر کھول دیا گیا
بیجنگ (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کا مرکز چین کے شہر ووہان میں اب تمام تر سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں اور اسی کے پیشِ نظر معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے بھی ووہان میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیڈ کوارٹر کھول دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایپل کمپنی نے مین لینڈ میں اپنی متعدد کمپنیاں دوبارہ کھول لی تھیں جس کے بعد اب چینی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے بھی ووہان میں اپنا بند ہیڈ کوارٹر دوبارہ کھول دیا ہے۔
چینی کمپنی اپنی پروڈکشن کے پہلے بیچ میں کورونا وائرس کے لیے حفاظتی سامان تیار کرے گی جس میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔
شیاؤمی کمپنی کا کہنا ہے ان کی پہلی ترجیح ملازمین کی صحت ہے اور اسی ضمن میں کمپنی نے سخت انتظامات بھی کیے ہیں جس میں ملازمین کی صحت کی حفاظت کے دو مختلف ٹیمپریچر چیک، میل شیئرنگ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں واقع شیاؤمی کمپنی 20 جنوری 2020 کو اس وقت بند کی تھی جب کمپنی کے متعدد ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔
اپریل سے وہان میں مکمل لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا
ادھر چین نے وائرس پر تقریباً قابو پالیا ہے، گزشتہ روز سے چین کے شہر ووہان جہاں سے کورونا وائرس کی شروعات ہوئی وہاں لاک ڈاؤن اب جزوی ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہورہی ہے۔
ووہان میں 8 اپریل سے مکمل طور پر لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔
چین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 81518 ہے جس میں سے 76052 مریض شفیاب ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 3305 ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں چین اب دنیا کے چوتھے نمبر پر آگیا ہے جو عالمگیر وبا کے خاتمے کے لیے اچھی امید ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اس وقت دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3900 تک پہنچ چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C