کورونا وائرس کو چین کی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا، امریکی جنرل
👁️ 106 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس کو چین کی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا، امریکی جنرل
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ کورونا وائرس کو چین کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے کہا کہ کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا، میڈیا پر اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
جنرل مارک ملی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا جنرل انٹیلی جنس حکام نے جائزہ لیا جو کسی نتیجے پر نہیں پہنچے مگر ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں، شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو چینی وائرس کا نام دیا تھا جب کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے ووہان وائرس کا نام دیا تھا۔ امریکی حکام نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ کورونا وائرس چین نے لیبارٹری میں تیار کیا ہے جب کہ چین کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے امریکا کورونا کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے جہاں اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 26 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C