یورپی رہنما یوکرین کی حمایت مضبوط کرنے کیلئے جرمنی میں متحرک
👁️ 158 بار دیکھا گیا
یورپی رہنما یوکرین کی حمایت مضبوط کرنے کیلئے جرمنی میں متحرک
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یورپی رہنما پیر کے روز یوکرین کی حمایت کو مزید مضبوط کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، ایک ایسے وقت پر جب واشنگٹن کییف پر زور دے رہا ہے کہ وہ امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے مجوزہ امن معاہدے کو جلد قبول کرے۔ برلن میں امریکی نمائندوں اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان اتوار کو ہونے والی ملاقات کے بعد، یوکرینی اور یورپی حکام یورپ کے امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مزید مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فن لینڈ کے صدر الیکسانڈر اسٹب، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پیر کی صبح جرمن دارالحکومت برلن میں موجود تھے۔ زیلنسکی نے اتوار کو ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر سے ملاقات کی، جس کا مقصد تقریباً چار سال سے جاری روسی یوکرینی جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا تھا۔ امریکی حکومت کے مطابق ان پانچ گھنٹے طویل مذاکرات میں ’’نمایاں پیش رفت‘‘ ہوئی ہے۔
صدر زیلنسکی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نیٹو جیسی مضبوط سکیورٹی ضمانتیں دیں، تو یوکرین نیٹو میں شمولیت کی اپنی درخواست واپس لینے پر غور کر سکتا ہے، تاہم کییف نے روس کے حق میں اپنا علاقہ چھوڑنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا مطالبہ ہے کہ یوکرین ڈونباس کے ان علاقوں سے اپنی فوجیں نکالے جو اب بھی کییف کے کنٹرول میں ہیں۔
ادھر روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر ڈرون حملے بھی جاری ہیں۔ کییف حکومت کے مطابق روس نے گزشتہ شب یوکرین پر 153 ڈرونز کے ذریعے حملے کیے، جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے درجنوں یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا، جن کے ساتھ ماسکو پر بھی حملے کیے گئے تھے، جن کے باعث عارضی طور پر ہوائی اڈے بند کرنا پڑ گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C