11/April/2020

یورپی ممالک نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کردیے

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یورپی ممالک نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کردیے

یورپی ممالک نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کردیے

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے مرکزی بنک نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ممالک نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کردیے ہیں۔ یہ اثاثے سنہ 2015ء کو لکسمبرگ میں منجمد کیے گئے تھے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سینٹرل بنک کے گورنر عبدالناصر ھمتی نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی ممالک نے ایران کے منجمد کردہ اثاثے بحال کر دیے ہیں جو اب ایران کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حال ہی میں لکسمبرگ کی ایک عدالت نے ایران کے منجمد کردہ اثاثے بحال کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت امریکی دبائو کے باوجود یورپی ممالک ایران کو ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کریں گے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ لکسمبرگ میں ایران کے یہ اثاثے پانچ سال قبل منجمد کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ ایران کے منجمد اثاثے ایک ایسے وقت میں بحال کیے گئے ہیں جب دوسری طرف ایران کورونا کی بیماری کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C