باب دوستی: چمن چیک پوسٹ پر طالبان فورسز کی فائرنگ، 2 پاکستانی ہلاک، ایک بچہ زخمی

چمن + راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں افغان سرحد سے ملحقہ باب دوستی پر مبینہ طور پر افغان سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام چار مزید پڑھیں

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں، کمانڈ تبدیلی کی تقریب7 اکتوبر2023 کو اسلام آباد میں ہوگی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہوئے ہیں، نوید اشرف کو7 اکتوبر کو ایڈمرل کےعہدے پر ترقی دی جائے گی۔ مزید پڑھیں

اسرائیل کا دیر الزور میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے سرکاری میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے ’’کہ اسرائیل نے پیر کی رات دیر الزور شہر کے اردگرد مسلح افواج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے، جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔‘‘ فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ “پیر مزید پڑھیں

آرمی چیف نے سمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کے کورٹ مارشل کا کہا ہے، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ’آرمی چیف نے کہا ہے کہ جو اہلکار سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث ہوں گے اُن کا کورٹ مارشل ہوگا۔‘ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد مزید پڑھیں

ترکی نے عراق میں مشتبہ کرد عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا

انقرہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) ترکی نے یہ کارروائی وزارت داخلہ کی عمارت کے ایک داخلی دروازے کے باہر کیے جانے والے خودکش حملے کے چند گھنٹے بعد کی ہے۔ انقرہ نے حالیہ برسوں کے دوران عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ ترک وزارت مزید پڑھیں

سعودیہ و اسرائیل تاریخی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل تاریخی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ میرے خیال میں فریقین نے بنیادی فریم ورک بنا لیا ہے، مزید پڑھیں

سندھ: سکرنڈ میں ‘سیکیورٹی آپریشن’ کے دوران چار افراد ہلاک، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سکرنڈ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران چار شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر مقامی آبادی میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ وزیرِ اعلٰی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے کر حکام سے چار روز میں رپورٹ طلب کر مزید پڑھیں

نئی دہلی کا افغان سفارتخانہ بند، بھارت پر عدم تعاون کا الزام

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) سفارت خانے پر کنٹرول کے لیے طالبان کے نامزد کردہ اور سابقہ اشرف غنی حکومت کے مقرر کردہ سفیر کے مابین رسہ کشی چل رہی تھی۔ عملے نے الزام لگایا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے حمایت نہ ملنے کے سبب سفارت خانہ بند کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید پڑھیں

چینی ہیکروں نے امریکی محکمہ خارجہ سے 60 ہزار ای میلز چرا لیں

بیجنگ (ڈیلی اردو/رائٹرز) چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے میں کامیاب ہو گئے۔ امریکی سینیٹ کے ایک کارکن نے بتایا کہ محکمہ خارجہ کے 10 اکاونٹس سے 60000 ای میلز چرا لی گئیں۔ امریکی سینیٹ کے ایک کارکن، جو امریکی محکمہ مزید پڑھیں

ایران کا کامیابی سے خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا دعویٰ

تہران (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی/رائٹرز) تہران کا کہنا ہے کہ ملک کے نیم فوجی فورسز پاسداران انقلاب کے ‘ایرو اسپیس’ ادارے نے امیجنگ سیٹلائٹ کو خلاء میں روانہ کیا۔ تاہم حکام نے ابھی تک اس لانچ کی تصاویر فراہم نہیں کی ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز تہران کے اس مزید پڑھیں