بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ منسوخ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا مزید پڑھیں

پاکستان: رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کے قیام میں ایک سال کی توسیع

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) پاکستان نے تقریباً ساڑھے چودہ لاکھ ایسے افغان پناہ گزینوں کو مزید ایک سال تک ملک میں رہنے کی اجازت دے دی، جن کے پاس رجسٹریشن کارڈ موجود ہے۔ حکومت کا تاہم کہنا ہے کہ بغیر دستاویزات والے تارکین وطن کی بے دخلی جاری رہے گی۔ حکومت مزید پڑھیں

مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن: یو این ایچ سی آر کے سربراہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) اس ملاقات میں گزشتہ سال اسلام آباد میں مہاجرین کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے غیر یقینی صورتحال میں زندگی گزارنے والے افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان طویل عرصے سے ایک اندازے کے مطابق 1.7 ملین افغانوں کی میزبانی مزید پڑھیں

امریکہ کی میکسیکو سے ملحق سرحد سے داعش کی دراندازی کے خدشات

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی انٹیلی جینس اور سیکیورٹی اہل کار، ملک کی جنوبی سرحد پر اپنی توجہ اس خدشے کے تحت بڑھا رہے ہیں کہ اس امریکی سرحد پر غیر قانونی تارکین وطن کی مسلسل آمد کی وجہ سے دہشت گرد گروپ داعش کی توجہ اس طرف مبذول ہو گئی ہے۔ اس تشویش مزید پڑھیں

شامی مہاجرین کی اسمگلنگ میں ملوث ترک فوج کا بریگیڈیئر جنرل گرفتار

انقرہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) ترک وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق شام کی سرحد پر انسانوں کی اسمگلنگ کرنے کے شبے میں ملکی فوج کے بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر فائز ایک اعلٰی افسر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ فوجی اہلکار اس طرح ہزاروں ڈالر کما رہا تھا۔ ترک مزید پڑھیں

جرمن حکومت دہشت گردی کے حامیوں کے ملک بدری قانون پر متفق

برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) جرمن حکومت نے سوشل میڈیا پر ‘لائکس’ سمیت ‘دہشت گردی کے جرائم’ کو فروغ دینے والوں کو ملک بدر کرنے کے ایک مسودہ قانون سے اتفاق کرلیا ہے۔ اس قانون کا مقصد اسلام پسندوں اور سامیت کے خلاف نفرت انگیز جرائم کا مقابلہ کرنا ہے۔ جرمنی کی وزارت مزید پڑھیں

جرمنی کا خطرناک اسلام پسندوں کو واپس افغانستان بھیجنے پر غور

برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے بدھ کو کہا کہ جرمنی افغانستان جنگ کا حصہ نہ بننے والے ملکوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ طالبان کے ساتھ براہ راست معاملات کئے بغیر مجرموں کو افغانستان بھیجنے کے طریقے تلاش کیے جاسکیں۔ وزیر داخلہ فیسر نے مزید پڑھیں

بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہیں ہو گا: وزارت داخلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، اسلام آباد میں انچارج (آن لائن اوورسیز) اور ملک بھر میں پاسپورٹ جاری کرنے والی اتھارٹیز کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا مزید پڑھیں

2024: پاکستان اور ایران سے 4 لاکھ مہاجرین کی افغانستان واپسی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی عبوری حکومت کے مطابق پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے اور یومیہ لگ بھگ دو ہزار افراد واپس اپنے ملک آ رہے ہیں۔ افغان طالبان نے دونوں ممالک سے واپس آنے والے مہاجرین کی ان کے مزید پڑھیں

کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) وفاقی حساس اداروں اور سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے صادق قاری نامی دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ڈیلی اردو کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد سے مقابلہ سعیدآباد میں ہوا جس میں صادق عرف بلال عرف قاری عرف افغانی مارا مزید پڑھیں