افغانستان میں کارروائی کا نشانہ حافظ گل بہادر گروپ اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد تھے،دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیر کی صبح سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق آج کے آپریشن میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد ہدف تھے مزید پڑھیں

افغانستان میں پاکستان کی فضائی کارروائی، سرحد پر کشیدگی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کی جانب سے افغان سر زمین پر مبینہ فضائی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اسے افغانستان کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مزید پڑھیں

’اسرائیل بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے‘، جوزیپ بوریل

برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور کے مطابق اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزیپ بوریل کا غزہ کے لیے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر سحرا عرف جانان سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 17 اور 18 مارچ کی رات مزید پڑھیں

بین الاقوامی مخالفت کے باوجود اسرائیلی فوج غزہ کے شہر رفح میں داخل ہو گی، نیتن یاہو

تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/اے پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیلی زمینی دستے طے شدہ پروگرام کے مطابق مجوزہ عسکری کارروائی کے لیے اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں داخل ہوں گے۔ یروشلم سے موصولہ رپورٹوں مزید پڑھیں

نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ خیشگی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ نامعلوم مسلح ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاش کو مزید پڑھیں

بھارت: گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نمازِ تراویح کے دوران غیر ملکی طلبہ پر حملہ، پانچ زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہفتے کی شب نمازِ تراویح کے دوران ایک مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر حملہ کرکے پانچ غیر ملکی طلبہ کو زخمی کر دیا ہے۔ زخمیوں کا تعلق افغانستان، سری لنکا، ازبکستان اور ساؤتھ افریقہ سے مزید پڑھیں

بھارت ’افغان پراکسیز‘ کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کی فنڈنگ کر رہا ہے، پاکستانی سفیر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان پراکسیز کے ذریعے بھارت سے پیسہ مل رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ڈان کے مطابق آصف درانی نے گزشتہ مزید پڑھیں

بھارتی بحریہ نے کارگو جہاز کو صومالی قزاقوں سے آزاد کرا لیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے پی) بلک کیریئر کو صومالی قزاقوں سے رہائی دلانے میں بھارتی بحریہ کے جہازوں، ڈرونز اور میرین کمانڈوز نے حصہ لیا۔اس کارگو جہاز کو بازیاب کروانے کیلئے کیے جانے والے آپریشن میں 40 گھنٹے لگے۔ بھارتی بحریہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس نے صومالی قزاقوں کی جانب سے مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ کے مقام پر موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی پر گولیاں لگیں۔ خوش قسمتی سے فائرنگ سے موٹروے پولیس محفوظ رہی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور مزید پڑھیں