افغانستان کے صوبے بغلان میں دھماکا، 16 افراد زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں زور دار دھماکے سے 16 افراد زخمی ہوگئے، فوری طور پر کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ افغان خبر ایجنسی کے مطابق بغلان کے شہری پول خمری میں دھماکا ہوا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ At Least 16 Injured As مزید پڑھیں

افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان سرحد پر جھڑپ

تہران + کابل (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے/ارنا) افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان ہفتے کو سرحد پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان یہ جھڑپ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان اور افغان صوبے نمروز کی مزید پڑھیں

یوکرین کی جرمنی سے ٹاؤرس میزائلوں کی فراہمی کی درخواست

کیف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں جرمنی سے درخواست کر دی ہے کہ کییف حکومت کو فضا سے زمین پر مار کرنے والے ٹاؤرس طرز کے میزائل فراہم کیے جائیں۔ یہ میزائل پانچ سو کلرمیٹر سے بھی زائد فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں

ایران نے بدعنوانی کے جرم میں ملوث مبینہ ملزم کو سرعام پھانسی دیدی

تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ایران میں حکام نے جمعرات کو ایک شخص کو بڑے ہجوم کے سامنے سرعام پھانسی دی ہے۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ نے اسے قرون وسطی،کا عمل کہتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ لیکن اسلامی جمہوریہ ایران، عوام پر دباؤ ڈالنے اور ڈرانے دھمکانے کے لیے پھانسیوں میں اضافے مزید پڑھیں

جاپان میں فائرنگ اور چاقو حملے، 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

ٹوکیو (ڈیلی اردو) جاپان کے شہر ناکانو میں نقاب پوش حملہ آور نے ایک عمارت میں داخل ہوکر چار افراد کو نشانہ بنایا جن میں سے 3 ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ناکانو کی ایک عمارت میں سیاہ لباس اور ٹوپی پہنے، نقاب اور سن گلاسز مزید پڑھیں

ایران کا 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس کے ہتھیار دیرینہ دشمن اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد سے داخل ڈرون مار گرایا

تل ابیب (ڈیلی اردو) جمعرات کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کی شمالی سرحد کے قریب لبنانی فضائی حدود سے آنے والے ڈرون کو مار گرایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سپاہیوں نے لبنان کی فضائی حدود سے اسرائیلی فضائی حدود میں زریت مزید پڑھیں

افغانستان میں چین کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیاں، معاملہ کیا ہے؟

کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیرونی ملکوں کے سفیروں کی تعداد بہت کم ہے۔ تاہم افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو سب سے زیادہ مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ وانگ نے اس ہفتے تین طالبان وزراء سے ملاقات کی جن میں سے دو کو خاص طور پر مزید پڑھیں

بھارتی رہاست منی پور میں تشدد جاری، مرکزی وزیر رنجن سنگھ کے گھر پر حملہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی رہاست منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ ریزرویشن کے تنازعے پر اکثریتی میئتی ہندووں اور ناگا اور کوکی کے درمیان تین مئی کو تصادم کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ مشتعل ہجوم نے گزشتہ رات امور خارجہ کے وزیر مملکت کے گھر پر بھی حملہ کر دیا۔ بھارتیہ مزید پڑھیں

ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف فوجی کارروائی ہوسکتی ہے، اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہرکیا ہے۔ Israel's army chief warns of looming Iran threat, both inside and outside its borders 'It's a wake-up call,' @eitan_dangot says – With @ori_goldberg and @MAmirizadeh pic.twitter.com/faIcH3qcjI — i24NEWS English (@i24NEWS_EN) May 24, 2023 عالمی طاقتوں کی مزید پڑھیں