افغانستان میں کارروائی کا نشانہ حافظ گل بہادر گروپ اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد تھے،دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیر کی صبح سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق آج کے آپریشن میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد ہدف تھے مزید پڑھیں

افغانستان میں پاکستان کی فضائی کارروائی، سرحد پر کشیدگی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کی جانب سے افغان سر زمین پر مبینہ فضائی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اسے افغانستان کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کی معلمہ کا قتل: دو طالبات کو سزائے موت، ایک کو عمر قید

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں توہین رسالت کے الزام میں اٹھارہ سالہ خاتون ٹیچر کے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مدرسہ کی دو طالبات کو سزائے موت اور بیس بیس لاکھ روپے جبکہ ایک نابالغ طالبہ کو جونائل ہونے کے باعث مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر سحرا عرف جانان سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 17 اور 18 مارچ کی رات مزید پڑھیں

نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ خیشگی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ نامعلوم مسلح ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاش کو مزید پڑھیں

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید چکوال سے گرفتار، جیل منتقل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان فوج کی اولین انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی اور سابق تحصیلدار چکوال نجف حمید کو دوبارہ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ نجف حمید کو اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے مزید پڑھیں

بھارت ’افغان پراکسیز‘ کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کی فنڈنگ کر رہا ہے، پاکستانی سفیر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان پراکسیز کے ذریعے بھارت سے پیسہ مل رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ڈان کے مطابق آصف درانی نے گزشتہ مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ کے مقام پر موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی پر گولیاں لگیں۔ خوش قسمتی سے فائرنگ سے موٹروے پولیس محفوظ رہی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں خودکش حملے،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی ہلاک، 20 سے زائد زخمی، 6 حملہ آور بھی ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے/بی بی سی/اے ایف پی/رائٹرز) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر عسکریت پسندوں کےحملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوں اس خونریز حملے میں مجموعی مزید پڑھیں

باجوڑ میں دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ

‏خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ ‏تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے لرخلوزو ماموند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لقمان نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا مزید پڑھیں