ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کی معلمہ کا قتل: دو طالبات کو سزائے موت، ایک کو عمر قید

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں توہین رسالت کے الزام میں اٹھارہ سالہ خاتون ٹیچر کے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مدرسہ کی دو طالبات کو سزائے موت اور بیس بیس لاکھ روپے جبکہ ایک نابالغ طالبہ کو جونائل ہونے کے باعث مزید پڑھیں

بھارت: گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نمازِ تراویح کے دوران غیر ملکی طلبہ پر حملہ، پانچ زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہفتے کی شب نمازِ تراویح کے دوران ایک مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر حملہ کرکے پانچ غیر ملکی طلبہ کو زخمی کر دیا ہے۔ زخمیوں کا تعلق افغانستان، سری لنکا، ازبکستان اور ساؤتھ افریقہ سے مزید پڑھیں

نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے اسکول سے 287 طلبہ کو اغوا کر لیا

ابوجا (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے پی/رائٹرز) نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں بندوق برداروں نے جمعرات کو ایک اسکول پر حملہ کرکے کم از کم 287 طلبہ کو اغوا کرلیا۔ اس مغربی افریقی ملک میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں بڑے پیمانے پر اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ شمالی نائجیریا میں اسکولوں سے مزید پڑھیں

ٹانک سے اغوا ہونے والے سرکاری اسکول ٹیچر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے صوبتی کچہ میں شبیر احمد نامی سرکاری اسکول کے ٹیچر کی لاش ملی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹانک سے آج صبح نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے مزید پڑھیں

سندھ ہائی کورٹ نے ہندو پروفیسر نوتن لال کو توہین مذہب کے الزام سے بری کر دیا

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے ایک ہندو پروفیسر کو توہین مذہب کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اس معاملے میں پولیس تفتیش کے دوران کوتاہیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہندو پروفیسر نوتن لال مزید پڑھیں

سیکیورٹی خدشات: بنوں یونیورسٹی بند، کالجز میں امتحانات ملتوی

بنوں (ڈیلی اردو) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بنوں یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے۔انتظامیہ نے طلباء کو فوری طور پر یونیورسٹی سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام کیمپس خالی کرائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث محکمہ مزید پڑھیں

لاپتا بلوچ طلبہ کیس: بازیابی کیلئے آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے سربراہان پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) گمشدہ بلوچ طلبا کی بازیابی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق یہ مشترکہ کمیٹی ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی انٹیلیجنس بیورو پر مشتمل ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ مزید پڑھیں

لکی مروت میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سکول چوکیدار ہلاک

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سرائے نورنگ کا سکول چوکیدار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ واقعہ میں سکول چوکیدار انعام اللہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ موٹر سائیکل مزید پڑھیں

بنوں میں توہینِ مذہب کے الزام میں سکول ٹیچر گرفتار

بنوں (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں ایک سرکاری اسکول ٹیچر کو مذہب کے بارے میں متنازع الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں توہینِ مذہب کے قانون کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اسنکدر خیل بالا میں انگریزی کے ایک استاد عارف اللہ پر مزید پڑھیں

لکی مروت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ڈی ای او) کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ای او الیاس خٹک کی گاڑی پر تاجہ زئی نرسری کے قریب فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مزید پڑھیں