کارگل جنگ کے 25 برس: پاکستان نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، مودی کا تقریب سے خطاب

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل کی چوٹیوں پر لڑی جانے والی لڑائی کو 25 برس ہو گئے ہیں اور دونوں ملک اس معرکے میں کامیابی کے دعوے دار ہیں۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعے کو کارگل کے مقام پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا اور مزید پڑھیں

فوج لبنان میں بڑے زمینی آپریشن کیلئے تیار ہے، اسرائیل

یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے سینئر اسرائیلی حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں ممکنہ بڑے زمینی آپریشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کارپوریشن نے عندیہ دیا کہ فوج مشق سے پہلے فضائی کارروائی کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا مزید پڑھیں

نیتن یاہو کی بائیڈن اور ہیرس سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی دباؤ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن اور ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نائب صدر کاملا ہیرس سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکان پر تبادلہ خیال کے لیے الگ الگ ملاقات کی۔ ہیریس نے اسرائیلی رہنما کے ساتھ “بے تکلف مزید پڑھیں

جرمنی اور برطانیہ میں فوجی تعلقات کو فروغ دینے کا معاہدہ

لندن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) برلن اور لندن نے دفاعی ترقی، خریداری میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ایک دفاعی اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں۔ نئی برطانوی حکومت کا کہنا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کو ‘ری سیٹ’ کرنے کی خواہاں ہے۔ برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے مزید پڑھیں

امریکا: غزہ جنگ پر شدید احتجاج کے درمیان اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کانگریس سے خطاب

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کو امریکی کانگریس سے اپنے ایک سخت خطاب میں غزہ میں جاری اسرائیل کی جنگ کا دفاع کیا اور ان امریکی مظاہرین کے احتجاج کی مذمت کی جس کی وجہ سے بہت سےممتاز ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس اجلاس کا بائیکاٹ مزید پڑھیں

چین کی ثالثی میں حماس اور فتح کا معاہدہ جو فلسطینی دھڑے بندی ختم کر سکتا ہے

بیجنگ (ڈیلی اردو/بی بی سی) چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 23 جولائی کو 14 فلسطینی گروہوں کے نمائندوں نےچین کی دعوت پر بیجنگ میں مصالحتی مذاکرات کے بعد ’تقسیم کے خاتمے اور فلسطینی قومی اتحاد کو مضبوط بنانے سے متعلق بیجنگ اعلامیے‘ پر دستخط کیے ہیں۔ https://x.com/nachomdeo/status/1815841299527839917?t=Fv10Nr4H3BbqImd2ZxXPAg&s=19 14 فلسطینی گروہوں نے جنگ مزید پڑھیں

سوڈان میں حکومت مخالف آر ایس ایف جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ

جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) امریکی حمایت سے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی مجوزہ بات چیت میں سوڈان میں ملک گیر جنگ بندی پر زور دیا جائے گا۔ تاہم نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز کی مخالف حکومت حامی سوڈانی مسلح افواج نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ حکومت حامی فوج سے برسرپیکار مزید پڑھیں

کشیدگی خطے میں پھیلنے کا خطرہ ہے، عالمی مندوب برائے یمن

نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) عالمی مندوب برائے یمن ہانس گرونڈبرگ کے مطابق بحیرہ احمر، اسرائیل اور یمن میں پیش آنے والے تازہ واقعات، خطے بھر میں کشیدگی میں اضافے کے تباہ حال نتائج کے عکاس ہیں۔ تاہم انہوں نے امید کی ایک کرن بھی ظاہر کی۔ ہانس گرنڈبرگ نے بتایا کہ یمن مزید پڑھیں

جنگ کے بعد غزہ حکومت میں حماس کی شمولیت کے بیجنگ معاہدے پر اسرائیل کی تنقید

یروشلم (ڈیلی اردو/ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیل نے بیجنگ میں چین کی ثالثی میں منگل کو طے پانے والے اس معاہدے کی فوری طور پر مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی قومی مصالحتی حکومت میں حماس کو شریک کیا جائے گا۔ یہ سفارتی تنازع ایک ایسے وقت مزید پڑھیں

چین کی ثالثی میں فلسطینی گروہ فتح اور حماس میں اختلافات کے خاتمے پر اتفاق

بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس اور فتح سمیت کئی دیگر دھڑوں نے چین کی ثالثی میں فلسطینی اتحاد کو مضبوط بنانے اور آپس کے اختلافات کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا بتانا ہے کہ بیجنگ میں 21 سے 23 مزید پڑھیں