لاہور: گھوڑوں اور گدھوں کے گوشت کی فروخت کے بعد مردہ مینڈک کی فروخت کاانکشاف

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مکروہ گوشت کی فروخت کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے،جہاں مجاہد اسکواڈ نے شہر میں مردہ مینڈک کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوٹلوں سے گوشت کھانے والے شہری ہو جائیں ہوشیار، گدھوں اور مردہ جانوروں کے گوشت کے بعد اب لاہور شہر میں مینڈک فروخت ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ رات گئے مجاہد اسکواڈ پولیس راوی ناکے پر سرچ آپریشن کررہی تھی کہ اس دوران ایک رکشے کو روکا گیا، رکشے میں رکھی بوریاں کھولی گئیں تو حیرت انگیز طور پر اس میں سے مینڈک برآمد ہوئے، جس پر پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا جوکہ سگے بھائی ہے، ملزمان سے پانچ من سے زائد مینڈک برآمد ہوئے ہیں۔

مینڈک سپلائی کرنے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ یہ انارکلی میں آصف نامی شخص کو دینے جا رہے تھے جو انارکلی میں میڈیکل کے اسٹوڈنٹس کو فروخت کرتا ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور شہر میں اتنی بڑی تعداد میں مینڈک سپلائی کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں