محرم الحرام میں 15 روز کیلئے مخصوص شیعہ علما اور ذاکرین پر پابندی عائد

لاہو (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلیے علما کرام اور ذاکرین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے شعلہ بیان مقررین اور ذاکرین کے داخلے پر 15 مزید پڑھیں

امریکہ نے مغربی کنارے میں تشدد پر اسرائیلی گروپ پر پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی حکومت نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی تنظیم اور چار غیر قانونی چوکیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ واشنگٹن میں محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر: علیحدگی پسند تحریک کے حامی وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارتی کشمیر کی انتظامیہ نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عبوری صدر نذیر احمد رونگا کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بند کردیا ہے۔ پولیس نے بُدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 75سالہ رونگا کو سرینگر میں واقع اُن کے گھر سے مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان کی ‘پولیس’ کا خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈپی اے) اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی ‘اخلاقی پولیس’ کے دستے مغربی طرز کے بال کٹوانے اور موسیقی پر پابندی لگانے کے ساتھ ہی خواتین کو بغیر مرد کے سفر کرنے سے بھی منع کرتے ہیں۔ منگل کے روز شائع ہونے والی مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: کیش لے جانے والی نجی کمپنی کی وین اور 4 سیکیورٹی گارڈز اغوا

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیش لے جانے والی نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کے چار سیکیورٹی گارڈ اغوا، اغواء کار کیشن وین بھی ساتھ لے گئے۔ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن روڈ پر پیش آیا جہاں سے کیش لے جانے والی نجی مزید پڑھیں

سندھ میں محرم الحرام کے دوران 143 علماء اور ذاکرین کی تقاریر پر پابندی عائد

کراچی (ڈیلی اردو) محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر محرم الحرام میں متعدد علماء کی تقاریر پر پابندی لگادی۔ آئی جی سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء اشتعال انگیز تقاریر کی مزید پڑھیں

اسرائیل کے قید میں 36 فلسطینیوں کی ہلاکت

یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) مبینہ طور پر فلسطینی قیدیوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی جاتی ہیں، انہیں مارا پیٹا جاتا ہے اور بعض اوقات کتوں کے آگے پھینکا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بھی فلسطینی قیدیوں کے حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں۔ غزہ کے سب مزید پڑھیں

پاکستان میں خفیہ اداروں کو شہریوں کی کالز اور پیغامات تک کیسے رسائی ملتی ہے؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وزیراعظم ہوں، ان کی اہلیہ یا پھر وفاقی وزرا اور سپریم کورٹ کے جج پاکستان کے سوشل میڈیا پر گذشتہ چند برس کے دوران وقتاً فوقتاً ان اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کی ٹیلیفونک گفتگو یا آڈیوز افشا ہوتی رہی ہیں۔ جب بھی ایسی کوئی آڈیو سامنے مزید پڑھیں

حماس کا اسرائیل پر حملہ: ایران، شام اور شمالی کوریا کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی طرف سے گزشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والے تقریباﹰ بارہ سو میں سے سوا سو ہلاک شدگان کے خاندانوں نے تین ممالک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ حماس کا یہی دہشت مزید پڑھیں

جڑانوالہ میں مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، مسیحی شہری کو موت کی سزا

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے شہر جڑانوالہ میں گزشہ برس ہونے والے فسادات کو ہوا دینے کے الزام میں مسیحی شہری کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی ساہیوال کی عدالت نے مسیحی شخص کو الیکٹرانک کرائم ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 22 سال قید مزید پڑھیں