کراچی (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی اور ملیر پولیس نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ اور ریکی کی تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شہر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ طور پر 19 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا
اس حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ عامرفاروقی نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اور ملیر پولیس نے 19 ملزمان کو حراست میں لیا ہے، ملزمان نے پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی۔ ملزمان کا نام لاپتہ افراد کی لسٹ میں بھی شامل ہیں
عمران زیدی عرف علی نے 2015 میں پڑوسی ملک سے پروفائل ٹارگٹ کلنگ اور ریکی کی تربیت حاصل کی،گرفتار ملزمان 28 سے زائد افراد کی ریکی کرچکے ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو میڈیا کے لڑکوں کو استعمال کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، سید مطلوب 18 دنوں کی تربیت حاصل کرچکا ہے، ملزم نے الیکشن کمیشن سے فہرست حاصل کی ہے۔
فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں 19 افراد قتل ہو چکے ہیں، ڈی آئی جی عامر فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ملک ٹارگٹ کلرز کو 40 ہزار ماہانہ خرچہ دیتے تھے جبکہ ریکی کرنے والوں کو 20 ہزار ماہانہ دیا جاتا تھا۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ سی ٹی ڈی بھی کالعدم تنظیم کے 6 ٹارگٹ کلرز گرفتارکر چکی ہے، ٹارگٹ کلرز اورنگزیب فاروقی پر حملے میں ملوث ہیں، اورنگزیب فاروقی پر حملے میں ملوث 6 ملزمان بھی گرفتار ہوچکے ہیں،
ڈی آئی جی عامر فاروقی نے دعوی کیا ہے کہ 15،20 دن سے شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نہیں ہوا۔