پنجگور: دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بجلی کے ٹاور کو نقصان

پجنگور (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم تخریب کاروں نے بجلی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی تاہم ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم تخریب کاروں نے بجلی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی تاہم ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پنجگور سے دور وشبود کے سڑک کنارے پر بجلی کے ہائی ٹرانسمشن لائن کے ٹاورز کے نیچے بارودی مواد لگا کر دھماکا کيا۔

جس سے ایک ٹاور کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاور کے تار ٹوٹنے سے پنجگور کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں