کوئٹہ کے شہری یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاء سے محروم

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خور و نوش کی عدم دستیابی پر حکومت بلوچستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں یوٹیلٹی مراکز پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

سیکریٹری صنعت و حرفت بلوچستان کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 7 زونز کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خور و نوش دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھی وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج کا فائدہ ملنا چاہئے، کارپوریشن عوام کو ریلیف دینے کیلئے بلوچستان کے یوٹیلٹی مراکز پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں