10

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

غزہ (ڈیلی اردو) فسلطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، آج بھی فائرنگ کرکے دو نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کردی، مظاہرے کے دوران نہتے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے باعث دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے فلسطینیوں میں 25 سالہ اہد آبد اور 17 سالہ ایان عماد شامل ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی غزہ بارڈر پر قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا، اس دوران فورسز نے شہریوں پر آنسوں گیس کا استعمال کیا اور اندھا دھن فائرنگ بھی کی، جس کے بعد 14 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مظاہرین نے اسرائیلی کے ذریعے فلسطینیوں کی مدد کے لیے امداد کے اعلان کے خلاف بھی مظاہرہ کیا، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل امداد کی مد میں دی جانے والی رقم ان تک منتقل نہیں کرے گا۔

ایک ڈیل کے تحت قطر امداد کی مد میں ہر ماہ 15 ملین ڈالر اسرائیل کو دے گا جو رقم فلسطینیوں کی مدد لیے استعمال کی جائے گی تاہم حماس نے بھی اسرائیل کے ذریعے دی جانے والی رقم کی مخالفت کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ غیور فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا، فلسطینی شہری پر جمعے اسرائیلی سرحد پر جمع ہوکر غزہ کی صیہونی مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں