فلپائن کے چرچ میں دھماکے، 30 افراد شہید، 81 زخمی

منیلا (ویب ڈیسک) فلپائن کے جزیرے جولو میں رومن کیتھولک چرچ کے قریب یکے دیگرے دو بم حملوں میں 30 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح جزیرے جولو پر پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب مسیحی برادری چرچ میں اپنی عبادت میں مصروف تھے جبکہ دوسرا دھماکا پارکنگ ایریا میں اس وقت ہوا جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ متاثرہ علاقے سے مسلم برادری کے خود مختاری کے لیے منعقد کیے گئے ریفرنڈم کے کچھ روز بعد ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں عام شہریوں کی بڑی تعداد ہے۔

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے فلپائن میں چرچ پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم اکثریتی علاقے میں خود مختاری کے لیے ریفرنڈم ہوا ہے جسے حکام کا خیال ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے فلپائنی آرمی اور فلپائن کی دہشت گرد تنظیم مورو اسلامک لیبریشن فرنٹ کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لیے سیاسی حل نکل سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک فلپائن میں پر تشدد کارروائیوں کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں