17

پنجگور میں گاڑی پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی

پنجگور (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ناصر نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ انکے بھائی یحییٰ محمد حسنی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں