اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر کے بعد سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف بھی چھان بین شروع ہو گئی ہیں۔ سینئر خاتون صحافی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں سرکاری ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ان کے خلاف بھی چھان بین کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں مختلف ذرائع سے ایک ہی خبر معلوم ہوئی ہے۔
خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے مزید کہا کہ اس چھان بین کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم منہ بند کر لیں۔ عاصمہ شیرازی نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر بتایا جا رہا ہے کہ اگلا نمبر ان کا ہے۔
سرکاری ذرائع سے پتا چلا کہ میرے بارے میں خاص طور پر چھان بین کی جا رہی ہے۔ایک ہی وقت میں مختلف ذرائع سے ایک جیسے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ایک ہی وجہ ہے کہ ہم منھ بند کر لیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مجھے بتایا جا رہا ہے کہ اگلا نمبر آپ کا ہے”عاصمہ شیرازیhttps://t.co/walFdYvNge
— Asma Shirazi (@asmashirazi) July 6, 2019
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے کچھ صحافیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ان صحافیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے سینئر صحافی حامد میر کے حوالے سے بھی خبریں آرہی تھیں کہ ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔
آؤ مجھے بھی جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لو – حامد میرhttps://t.co/Evqu9Cs88w مکمل ویڈیو دیکھیں یوٹیوب پر#PressFreedom #ComeArrestMe #HamidMirOnline pic.twitter.com/mxDNtffoLt
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) July 6, 2019
سینئر صحافی حامد میر نے ایک ویڈیو پیغام میں بھی کہا تھا کہ مجھ سے کسی نے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر آپ سمیت دیگر کچھ صحافیوں کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ ملک دشمن صحافی ہیں ان کو گرفتار کر لیا جائے۔ اس پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ میں نے اپنا مؤقف تو دے دیا اور سوچا پتہ نہیں ٹی وی چینل میرا یہ مؤقف پیش کر سکے یا نہیں لہٰذا میں نے سوچا کہ براہ راست سب سے بات کی جائے۔ پاکستانی عوام حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہوتی جس کا سب سے بڑا ثبوت میں ہوں، پوری کوشش کی گئی کہ میں ملک سے باہر چلا جاؤں، ملک سے بھاگ جاؤں۔ میں اپنے ساتھ کھڑے صحافیوں کو حوصلہ دینا چاہتا ہوں۔
آپ عاصمہ شیرازی سے اختلاف ضرور کریں لیکن انکے گھر میں نامعلوم افراد کا گھسنا انتہائی تشویشناک ہے ریاست مدینہ کے خواب دکھانے والے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہونے سے روکیں @ShireenMazari1 @AndleebAbbas @zartajgulwazir https://t.co/m1VhcuKqFg
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) July 6, 2019
حامد میر نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ کچھ لوگ آنے والے دنوں میں ہم پر بھی جھوٹے مقدمات بنائیں گے ، اس سے پہلے کہ ہمیں بھی ناکے پر روک کر ہماری گاڑی میں بھی منشیات رکھی جائیں۔ ہمیں ان کے خلاف کارروائی ضرور کرنی چاہئیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
وہ تمام لوگ جو میرے سمیت کچھ صحافیوں کی گرفتاریوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، اُن سے کہوں گا کہ کم از کم آپ پہلے ہمارے خلاف کوئی مقدمہ درج کر لیں۔ کوئی ثبوت لے آئیں، ویسے تو آپ ہمیں ثبوت کے بغیر بھی گرفتار کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کے پاس طاقت ہے بندوق آپ کے ہاتھ میں ہے۔
“Speaking the truth in times of universal deceit is a revolutionary act.” We condemn all forms of Censorship of NayaPakistan. Selected and selectors should develop ‘thick skin’ – respond to criticism with logic not blackmail. https://t.co/o82X7pubWo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 6, 2019
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فریب و دغا کے دور میں سچ کہنا انقلابی اقدام ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نئے پاکستان میں سنسر شپ کی تمام صورتوں کی مذمت کرتے ہیں۔سلیکٹڈ اور سلیکٹرز میں بلیک میلینگ کے بجائے دلیل سے تنقید برداشت کرنے کی سکت ہونا چاہئیے۔‘