پی کے 109 الیکشن: پشتون کمیٹی کرم نے ابرار جان کو نامزد کردیا

پارا چنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے حلقہ پی کے 109 سے پشتون کمیٹی نے آزاد امیدوار ابرار جان کو متفقہ امیدوار نامزد کردیا ہے کمیٹی کے فیصلے کے احترام میں چھ آزاد امیدواروں نے ابرار حسین جان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

ضلع کرم کے علاقہ سمیر میں طوری بنگش قبائل کا اجتماع منعقد ہوا جس میں پی کے 109 سے سات آزاد امیدواروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں پشتون کمیٹی کے چیئرمین سجاد حسین اور صدر جمیل حسین نے کہا کہ کئی روز کے گفت و شنید کے بعد کمیٹی آزاد امیدوار ابرار حسین جان کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے متفقہ امیدوار منتخب کیا گیا اس موقع پر آزاد امیدواروں ملک حسین جان، علی محسن، حاجی وزیر علی اور دیگر امیدواروں نے کمیٹی کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ نہ صرف ابرار حسین جان کو متفقہ امیدوار تسلیم کرتے ہیں بلکہ مشترکہ طور پر ان کے کمپین کا حصہ بنیں گے۔

کمیٹی نے فیصلے کے بعد ابرار حسین جان کو متفقہ امیدوار نامزد کرنے پر کلاہ لنگی پہنائی اس موقع پر اپنے خطاب میں آزاد امیدوار ابرار حسین جان نے کہا کہ قوم نے ان پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی اجتماعی مفادات کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں