سوڈان میں بغاوت کی ایک اور کوشش ناکام، 16 فوجی افسران گرفتار

سوڈان (ڈیلی اردو) سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ فوج کے 16 اہلکاروں نے سیاسی  معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی۔

عبوری عسکری کونسل کے رکن جمال عمر نے گزشتہ روز سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں بتایا کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے فوج کے 12 افسران اور 4 اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ان افراد کو منصفانہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عبوری کونسل نے باور کرایا کہ ملک کی حکمرانی کے حوالے سے مقابلہ بازی بغاوت کے ذریعے نہیں بلکہ انتخابات کے راستے ہونی چاہیے۔

کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حفاظتی ادارے ملک کا امن برقرار رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں