سانحہ ساہیوال: متاثرہ خاندان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل اور ذیشان کے ورثا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور معاملہ فوجی عدالت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ نے پولیس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ‌ کے مطابق چاروں افراد کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں، قریب سے گولیاں مارنے سے چاروں افراد کی جلد مختلف جگہ سے جل گئی۔

یاد رہے کہ 19 جنوری کو سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک کار پراندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں