لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) لارڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں میزبان اور کرکٹ کا بانی انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو سپر اوورز میں شکست دے کر 44 سال بعد ورلڈ چیمپئن بن گیا۔
2017: England Women – World Champions
2019: England Men – World Champions
England win the World Cup at Lord's – again!#CWC19Final pic.twitter.com/BpzL5rmxpP
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 14, 2019
انگلینڈ نے پہلے سپر اوور کھیلا اور نیوزی لینڈ کو 16رنز کا ہدف دیا، جمی نیشم کے چھکے کے بعد لگا کہ میچ نیوزی لینڈ جیت جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔
The moment the World Cup was won ????????#WeAreEngland | #CWC19 | #CWC19Final pic.twitter.com/Vt8onfi9hU
— ICC (@ICC) July 14, 2019
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ لگاتار تیسرا موقع ہے جب میزبان ٹیم نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
A World Cup final has just been tied off 50 overs, tied off the Super Over, and decided by superior boundary count.
Let that sink in.#CWC19Final | #CWC19 pic.twitter.com/gCQinnPJAV
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 14, 2019
اس سے قبل 2011ء میں بھارت اور 2015ء میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنی سرزمین پر اپنے نام کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 241 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کے لئے242رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
انگلش ٹیم نے آل آئوٹ پر 241رنز بنائے ،یوں ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل ٹائی ہوگیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے فائنل میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور ولیمسن نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 103 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 30 رنز بناکر پلنکٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد نکولس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی تاہم وہ بھی 118 کے مجموعی اسکور پر پلنکٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ روس ٹیلر بھی 14 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو ئے۔
ٹوم لیتھم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نکولس 55 اور لیتھم 47 رنزبناکر نمایاں رہے۔
انگلش ٹیم کے لیام پلنکٹ اور ووکس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس جیت کر کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرنا ان کے لیے انتہائی مشکل تھا لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجائیں، ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا ہے اور پُرامید ہیں کہ جیت ہماری ہوگی۔
کیوی کپتان نے کہا کہ لارڈز کے گراؤنڈ میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلنا مجھ سمیت پوری ٹیم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا ٹاس ہارنے پر کہنا تھا کہ وہ بالکل مایوس نہیں ہوئے ہیں۔
کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ آج جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا اور وہ اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
ورلڈکپ کی انعامی رقم
ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم انگلینڈ کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ لارڈز میں فائنل کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ فائنل ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو 20 لاکھ ڈالرز کی حقدار حقدار ہیں۔ پاکستان ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہوا ہے۔