16

سانحہ ساہیوال پر 72 گھنٹے میں جو کر سکتے تھے، وہ کیا: عثمان بزدار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی اردو) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر 72 گھنٹے میں جو کر سکتے تھے، وہ کیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مانیٹرنگ کر رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں‌ پانی کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا، جلد سٹرکوں اور صفائی کا نظام ٹھیک کریں گے.

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ موٹروے پر انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فراہمی آب کےمنصوبے کی انکوائری کرائی جائے گی، پنجاب کے 36 اضلاع میں ترقیاتی فنڈز 2 دن میں مل جائیں گے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرا لیڈر میری تعریف کرتا ہے، تو مخالفین کو کیوں گلہ ہے؟

قبل ازیں وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے ملتان میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام کا تحفظ حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ہے، پولیس عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے.

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں