امریکا نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن + اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے کالعدم تنظیموں اور ان کے رہنماؤں کے خلاف مزید ٹھوس اور اطمینان بخش اقدامات کرے تاکہ زیادہ ممالک اس فہرست سے نکلنے کے لیے اس کی حمایت کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں امریکی وفد موجود ہے جس نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ‘ایف اے ٹی ایف’ کے اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزے سے متعلق بات چیت کی۔

خیال رہے کہ امریکی وفد کی رپورٹ اور پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ ایک ساتھ ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ شیئر کی جائے گی جس کی بنیاد پر پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نکلنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں