تہران (ڈیلی اردو) ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظلومین کشمیر کی حمایت اور بھارت کے خلاف احتجاج کا دائرہ دنیا بھر میں پھیلنے لگا۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے زبردست احتجاج کیا گیا۔
احتجاج میں آزاد کشمیر کے شہریوں اور تہران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے کشمیر کو آزادی دو اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارتی استعمار فوری طور پر مقبوضہ وادی سے نکل جائے۔