11

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 75.03 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے، اس کی نئی قیمت 82.25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت پچاس پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول 4 روپے 86 پیسے سستا کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں