آر ایس ایس کے نظریے سے مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں کو خطرہ ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم (آر ایس ایس) کے نظریے سے ہر ایک کو خطرہ ہے۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آر ایس ایس کے نظریے سے نہ صرف کشمیر، پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مسلمانوں کو خطرہ ہے، آر ایس ایس کے نظریے سے بھارت میں دلتوں اور عیسائیوں کو بھی خطرہ ہے جب کہ آر ایس ایس کانظریہ بھارت کے بانیوں کی سوچ کے بھی برعکس ہے۔

قبل ازیں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا جب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے

آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں۔ مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو میں نے دنیا کے سامنے رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں