سچ چھپانے کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ہوتا ہے: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دوہرے قتل میں ملوث ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت کی گئی۔

عدالت نے بریت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزموں کی اپیل کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بہت سے ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے، ملزموں کو بری ہوئے نو برس گزر گئے عدالت عالیہ نے انہیں شک کا فائدہ دیا۔

وقوعہ کے وقت حقائق کی بجائے خود کہانی بنانے سے سچ ہمیشہ چھپ جاتا ہے، جب بھی سچ کو چھپایا جاتا ہے تو اس کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو جاتا ہے عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزموں کی بریت کیخلاف دائر اپیلیں مسترد کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں