Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کیلئے کھلی رکھنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کیلیے کھلی رکھنے کا اعلان کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود مکمل طور پر آپریشنل ہیں، بندش کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کیلیے پاکستان کی فضائی حدود اب بھی کھلی ہے۔

پاکستان نے کشیدہ حالات کے باوجود بھارت کیلیے اپنی فضائی حدود تاحال مکمل طور پر بند نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں