17

چیف جسٹس پاکستان سے دوبارہ حلف لیا جائے، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور ہائی کورٹ میں‌ چیف جسٹس پاکستان کے دوبارہ حلف کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدرکاچیف جسٹس سےحلف لیناآئینی تقاضوں کےخلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں‌ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف کھوسہ کے دوبارہ حلف کے لئے درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلف لیتے ہوئے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عارف علوی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، صدر کا چیف جسٹس سے حلف لینا آئینی تقاضوں کے خلاف ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی چیف جسٹس پاکستان سے دوبارہ حلف لیا جائے۔

خیال رہے رہے 18 جنوری کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ملک کے 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

حلف اٹھانے سے ایک روز قبل فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا تھا کہ زیر التوامقدمات کا قرض اتاروں گا، فوج اور حساس اداروں کا سویلین معاملات میں دخل نہیں ہونا چاہیئے، ملٹری کورٹس میں سویلین کاٹرائل ساری دنیا میں غلط سمجھا جاتا ہے، کوشش کریں گے سول عدالتوں میں بھی جلد فیصلے ہوں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ بطور چیف جسٹس انصاف کی فراہمی میں تعطل دور کرنے کی کوشش کروں گا، جعلی مقدمات اور جھوٹے گواہوں کیخلاف ڈیم بناؤں گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں