غلنئی (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 10 سالہ بلال خان ولد حبیب، 12 سالہ افتخار ولد واسط محمد اور 10 سالہ مکمل شاہ ولد واسط محمد آج صبح کے وقت تحصیل صافی کے علاقے مامد گٹ چوکی اور ساگی پایان کے درمیان واقع پہاڑ کے قریب کھیل رہے تھے کہ ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر آگیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مامد گیٹ کے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے افتخار نامی بچہ ایک پاؤں سے محروم ہوگیا۔