مولانا فضل الرحمٰن نے اکتوبر میں اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اکتوبر میں اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ ہمارے پرامن مارچ کو روکنے کا اعلان کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ ہم مقابلہ کریں گے۔

جے یو آئی کی دو روزہ مجلس شوری اسلام آباد میں اختتام پذیر۔ مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا، حتمی تاریخ کا تعین رہبر کمیٹی یا آل پارٹیز کانفرنس کرئے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اس وقت حکومتی نااہلی کے باعث معاشی دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ ایسی حکومت کو برطرف کرنا عوام کا حق ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو موجودہ دور کا گلاب سنگھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں عمران خان نیو یارک بھاگنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ نئے صاف اور شفاف انتخابات ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں