پیرس (ڈیلی اردو ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال کنٹرول میں ہے، مسئلہ کشمیر پرکسی ثالث کی ضرورت نہیں، پاکستانی وزیراعظم کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ غربت کے خلاف ملکر لڑیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان جی سیون سمٹ کے دوران فرانس میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور کشمیر ایشو پر بات چیت کی گئی۔
#WATCH: US President Donald Trump during bilateral meet with PM Modi at #G7Summit says,"We spoke last night about Kashmir, Prime Minister really feels he has it under control. They speak with Pakistan and I'm sure that they will be able to do something that will be very good." pic.twitter.com/FhydcW4uK1
— ANI (@ANI) August 26, 2019
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے وزراء اعظم سے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ملکر مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر معاملے پر گزشتہ روز بھی بات ہوئی۔ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان سے بھی بات ہوئی ہے۔
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان کسی مسئلے میں ثالث کی ضرورت نہیں۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے۔ جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاملہ باہمی ہے تو پہلے ہی حل ہوجانا چاہیے تھا۔ پاکستان اور بھارت ملکر غربت کے خلاف لڑیں۔ پاکستانی وزیراعظم کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ غربت کے خلاف ملکر لڑیں۔
#WATCH: Prime Minister Narendra Modi during bilateral meeting with US President Donald Trump at #G7Summit says,"All issues between India & Pakistan are bilateral in nature, that is why we don't bother any other country regarding them." pic.twitter.com/H4q0K7ojZT
— ANI (@ANI) August 26, 2019
مودی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل دوطرفہ ہیں، دوطرفہ مسائل کے حل کیلئے ہم کسی تیسرے ملک کو زحمت نہیں دیتے۔ اس وقت کشمیر کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ فی الحال ہمیں بات کرنے دیں ،آپ کی ضرورت پڑی تو ضرور بلائیں گے۔ مودی سے کہا ہے کہ پاکستان سےمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات کرے۔
واضح رہے فرانس کے درالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری، پاکستانی اور یورپ سے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
مظاہرے میں یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر، پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے۔
مظاہرے میں یورپ بھر سے بھاری تعداد میں کشمیر ،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔مظاہرین ہاتھوں میں بھارت کے خلاف نفرت آمیز نعروں والے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔ لوگوں نے انڈیا دہشتگرد کے نعرے بھی لگائے، مظاہرین نےبھارتی آرمی، بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی تھی۔
واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فرانس میں جی سیون سمٹ میں شرکت کیلئے دورے پر گئے تھے۔