پیرس (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کے ساتھ جی سیون کی مشترکہ کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔
امریکہ کے صدر نے یہ بات ایران کے وزیر خارجہ کے فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس کے غیر اعلانیہ مختصر دورے کے بعد کہی۔