عالمی دباؤ کے باوجود امریکی پاپ گلوکارہ ماریہ کیری کا سعودی عرب میں کنسرٹ

ریاض (ویب ڈیسک) امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ ماریہ کیری نے بے پناہ عالمی دباؤ کے باوجود سعودی عرب میں کامیاب میوزیکل شو کیا جس پر گلوکارہ کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ماریہ کیری کو سعودی عرب میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر شو منسوخ کرنے کیلیے عالمی دباؤ کا سامنا تھا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی معروف گلوکارہ ماریہ کیری کو سعودی عرب میں پرفارمنس کرنے سے روکنے کے لیے عالمی سطح شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا تھا لیکن گلوکارہ نے تمام تر دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے کنگ عبداللہ اکانومک سٹی میں ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے انقلابی وژن 2023ء کے تحت جہاں خواتین کو کئی حقوق حاصل ہوگئے وہیں فنون لطیفہ کے میدان میں بھی کئی روایت شکن تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کی ایک مثال امریکی پاپ گلوکارہ کی میوزکل کنسرٹ میں پرفارمنس دینا ہے۔

امریکی گلوکارہ کو کنسرٹ سے پہلے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین، صحافی اور شاہی خاندان کے ناقد علماء کی گرفتاری پر شو کو منسوخ کرنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کافی دباؤ کا سامنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں